12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلیے 20 لاکھ گھر بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے بیس لاکھ گھر بنانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے ہم ریاست سے زمین لے کر عوام کو دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مالی امداد کے ساتھ مالکانہ حقوق بھی متاثرین کو دیے جائیں گے اوربنائے جانے والے گھر خاندان کی خواتین کے نام ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مسائل ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، غربت بڑھتی جارہی ہے، پیپلزپارٹی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عام آدمی کو مضبوط بنایا جائے، عام آدمی مضبوط ہوگا تو پاکستان بھی معاشی طور پر اپنے پاؤں پرکھڑا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ کو تاریخی نقصان ہوا تھا، سیلاب متاثرین کو مالی امداد دیں گے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مالکانہ حقوق دینا ان کا حق ہے، خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جاتا ہے تو پورا خاندان مضبوط ہوتا ہے، ہم ایسے گھر بنا کر دیں گے کہ سیلاب دوبارہ بھی آئے تو نقصان نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں