جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے ، نمازعید کےبعد بوہری برادری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے، صدر کی طاہری مسجد میں بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز عید ادا کی، جس میں پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئی۔

نمازعید کے بعد بوہری برادری نے سنت ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کومبارک باد دی۔

- Advertisement -

خیال رہے سعودی عرب اورمتحدہ عرب سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ روایتی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی ادا کررہے ہیں۔

مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازعید کے روح پرور جتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نےمسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید ادا کی ، اور حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور امن کیلئے دعائیں کی گئیں۔

ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد میںبھی نمازعید کا بڑا اجتماع ہوا، شیخ محمد بن زاید آل نھیان نےہزاروں افراد کےساتھ عید الاضحی کی نمازاداکی جبکہ قطر، مصر،کویت و دیگر خلیجی ملکوں سمیت امریکا اوربرطانیہ میں بھی نمازعید ادا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں