15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مایُوں کی دلہن کا میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟ بیوٹیشنز نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین میک اپ کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور خاص طور پر دلہن میک اپ کیلئے ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہ ہو۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشنز نادیہ حسین اور بینش پرویز نے خواتین کو دلہن میک اپ سے متعلق اپنے قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود مایوں کی دلہن نے اس فرمائش کا اظہار کیا کہ اس کا میک اپ شوبز کی اداکارہ ایمن خان اور ان کی بہن منال خان کے مایوں جیسا ہو۔

- Advertisement -

اس کے جواب میں بیوٹیشن بینش پرویز نے کہا کہ ایمن اور منال کے میک اپ دو مختلف انداز کے ہیں مایوں کی دلہن کیلئے ایمن والا لُک زیادہ بہتر رہے گا لیکن ایسا بھی نہیں ہے جیسی تصویر لائی جائے اسے اسی طرح چھاپ کر دے دیا جائے تاہم اس سے قریب قریب ہوسکتا ہے۔

بیوٹیشن نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اگر یہ منال کے بالوں والا اسٹائل بنانا چاہتی ہیں تو اس کے بالوں کی لٹیں نکال کر بنایا جاسکتا ہے اور ان کے چہرے پر کونٹور لُکنگ آسکتی ہے

اکثر خواتین میک اپ کرتے وقت اپنی رنگت کو مد نظر نہیں رکھتیں ۔جو رنگ اچھا لگتا ہے ا س کو استعمال کرلیتی ہیں،بغیر یہ سوچیں کہ یہ رنگ ان پر ججے گا بھی یانہیں۔ میک اپ کرتے وقت اپنی رنگت کا لازمی خیال رکھیں۔

اگر آپ کی رنگت سانولی ہے تو اس پر گولڈن میک اپ زیادہ اچھا لگے گا، بجائے اس کے کہ آپ سفید یا گلابی میک اپ کریں، اگر رنگت زرد ہے تو آپ گلابی میک اپ کر سکتی ہیں، سنہری رنگت کی حامل خواتین فاؤنڈیشن سے حسن میں چار چاند لگائیں، ہاں اگر رنگت سرخ و سفید ہے تو آپ پر گہرے رنگ کا میک اپ بھی جچے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں