10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کرپشن کیس میں گرفتار چوہدری پرویز الٰہی کوآج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانولہ : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کو ترقیاتی منصوبوں میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، انہیں ریجنل اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز سے عدالت لایا جائے گا۔

پرویز الہیٰ کو گزشتہ شب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کیا تھا، پرویزالٰہی کیخلا ف اینٹی کرپشن میں 2مقدمات درج ہیں ، جس میں ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزامات ہیں۔

- Advertisement -

پرویزالٰہی کیخلاف پہلا مقدمہ27 اپریل2023کودرج کیاگیاتھا ، مقدمےمیں پرویزالٰہی پرگجرات جی ٹی روڈکےمنصوبےمیں 2ارب کرپشن کاالزام ہے۔

پرویزالٰہی کیخلاف 28اپریل 2023 کو دوسرا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمےمیں پل بنیاں تاچھتاں والاروڈکی تعمیرمیں50لاکھ روپے رشوت کا الزام ہے ، عدالت نےدونوں مقدمات میں پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی۔

گذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گجرات ترقیاتی منصوبہ کرپشن کیس میں بریت کے بعد اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے لاہور کی عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بری کردیا تھا ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزالہی کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔

بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے فیصلہ چیلنج کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ میرٹ کےبرعکس آیا ہے، مقدمے میں بہت سے اہم نکات کو نظر انداز کیا گیا، منصوبوں میں قومی خزانےکوبارہ سوملین سےزائدکانقصان پہنچایاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں