10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پاکستانی شہری کی جان و مال کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سمیت سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کیلیے ایک ہی راستہ ہے کہ ہمیں متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

- Advertisement -

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے آخر میں علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھ کر سنایا: ’نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔‘

ذرائع کے مطابق قومی ایپکس کمیٹی کا آج کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا۔ اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان ایک چھت تلے موجود تھے۔ یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے میٹنگ کا حصہ تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں