جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’ایک صحافی کے قتل کے بدلے مزید ہزاروں فلسطینی سامنے آئیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کیوبا کے صدر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھو صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر کیوبا میگول دیاز کینل نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے مارے جانے کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ غزہ میں مارے جانے والے ہر صحافی کے لیے، ہزاروں مزید لوگ اپنے عظیم کام کے ٹولز کو بطور ہتھیار استعمال کریں گے تاکہ اسرائیل کے جرائم اور امریکا کی ملی بھگت کی مذمت کی جا سکے۔

غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے الجزیرہ کا کیمرہ مین سامر أبو دقہ شہید

- Advertisement -

صدر نے امریکا پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک حالیہ قرارداد میں اپنے "شرمناک ویٹو” کے ساتھ "غزہ میں نسل کشی” کو طول دے رہا ہے جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کے قتل کے بدلے مزید ہزاروں لوگ سامنے آئیں گے ہزاروں فلسطینی اسرائیل اور امریکا کے جرائم بےنقاب کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں