اشتہار

بھارت کیخلاف فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

اسٹیو سمتھ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں دوبارہ آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے اور مستقل کپتان پیٹ کمنز اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر ہی رہیں گے۔

پیٹ کمنز نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل دورہ بھارت ادھورا چھوڑ دیا تھا اور امکان یہی تھا کہ وہ واپس آجائیں گے لیکن اپنی والدہ کے ساتھ علاج معالجے کے لیے انہوں نے آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پیٹ کمنز کو احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں رہیں۔

اسٹیو اسمتھ اس سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔

کمنز کی قیادت میں، آسٹریلیا کو ابتدائی دو ٹیسٹ میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے شاندار واپسی کی جب اسمتھ نے تیسرا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت کر بھارت خواب چکنا چور کر دیے۔

بھارتی سورما کاغذی شیر ثابت ہوئے جو دعوؤں کے برعکس اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے۔ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کو کینگروز نے تین روز میں سمیٹ دیا اور بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے ڈالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں