ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس میں ایک اور گواہی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس میں ایک اور گواہی سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر غیر ملکی سربراہان کے ساتھ فون پر گفتگو فلوریڈا میں رہائش گاہ پر ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے یوکرینی اور عراقی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں شامل حساس معلومات شیئر کی تھیں۔ اس بات کا انکشاف آسٹریلوی تاجر انتھونی پریٹ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: ٹرمپ صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے

سابق امریکی صدر پر جوہری آبدوزوں سے متعلق حساس معلومات بھی شیئر کرنے کا الزام ہے۔ آسٹریلوی تاجر آئندہ سال مئی میں مقدمے کی سماعت کے دوران بطور گواہ پیش ہوں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدارتی الیکشن میں ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سب سے آگے ہیں۔ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ ان کو بائیڈن انتظامیہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حساس مواد کے حوالے سے صدارتی حلف سے روگردانی کی جس کا جواب دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں