12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں‌ اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی ایک چھٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے عید الاضحیٰ کی تین چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں