9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یورپی یونین کی سفیر کی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے فیصلے پر رائے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ عالمی سطح پر درست اور قابلِ ستائش تسلیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 ماہ سے جاری غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے، پاکستان میں گزشتہ 40 برس سے 40 لاکھ افغان مہاجرین پناہ گزین رہے، افغان مہاجرین پناہ گزینوں کے لیے پاکستان نے بے حد قربانیاں دیں۔

یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے انخلا کے فیصلے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو یہ تعین کرنے کا حق حاصل ہے کون غیر قانونی طور پر اس کی سرزمین پر پناہ گزیں ہے، یورپی یونین کی طرح پاکستان بھی غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو نکالنے کا حق رکھتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین کے تحت کیا گیا۔

وطن واپس جانے والے افغان شہریوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ ہماری بہترین مہمان نوازی کی، ہم اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جا رہے ہیں اور ہمیں کوئی دقت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں