12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ملزمان کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم تاحال غیر فعال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایف آئی اے کا فیس ریکگنیشن نظام اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر عالمی ایئرپورٹس پر تاحال فعال نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ صرف کراچی ایئرپورٹ پرفیس ریکگنیشن نظام فعال ہے، کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایف آئی اے کا نصب سسٹم اب تک کئی ایئرپورٹس پر فعال نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر عالمی ایئرپورٹس پر تاحال فیس ریکگنیشن نظام فعال نہیں ہے جب کہ ایف آئی اے امیگریشن نے چند ماہ قبل کراچی ایئرپورٹ پر فیس ریکگنیشن سسٹم کو فعال کیا تھا

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس سے ڈیٹا لنک ہونے سے بیرون ملک فرار کی کوشش والےملزمان کو پکڑا جاسکے گا، کراچی ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کی مدد سے فیس ریکگنیشن سسٹم کو لنک کیا گیا ہے۔

کسی جرم میں ملوث ملزم کے کیمروں کے سامنے سے گزرنے پر ایف آئی اے مانیٹرنگ روم میں الارم بجےگا، جدید نظام سے کرمنلز کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں