بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی جائزہ رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن 2024 میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے الیکشن 2024 میں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں سے متعلق جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں، جو 6037 امیدواروں کا 4.6 فی صد ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا گیا ہے، مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن 2024 پاکستان : پولنگ والے دن ووٹرز کو بریانی، میوہ چنا پلاؤ اور کباب کھلانے کی تیاری

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 سیاسی جماعتوں میں سے 30 جماعتوں نے 5 فی صد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کیں، 4 سیاسی جماعتوں نے 4.5 سے 5 فی صد کے درمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق 77 جماعتوں نے 4.5 فی صد تک خواتین امیدوار نامزد کیں، قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1872 امیدوار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں