ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’بالآخر میں نے اُس شخص کو ڈھونڈ لیا‘؛ فیروز خان شادی کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان نے مداحوں کے چند سوالات کے جوابات دیے جن کے اسکرین شارٹ موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ اداکار سے دوسری شادی سے متعلق پوچھا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے؟ اس کے جواب میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سفر کئی سال پہلے شروع ہو چکا اور اب میں نے اُس شخص کو ڈھونڈ لیا ہے، میں آگے کیا کرنے والا ہوں اس بارے میں انتظار کریں۔

- Advertisement -

’بالآخر میں نے اُس شخص کو ڈھونڈ لیا‘؛ فیروز خان شادی کیلیے تیار

دوسرے مداح نے سوال کیا کہ ’بھائی آپ شادی کب کر رہے ہو؟‘ فیروز خان کا جواب تھا کہ ’دیکھ رہا ہوں آج کل۔‘

’بالآخر میں نے اُس شخص کو ڈھونڈ لیا‘؛ فیروز خان شادی کیلیے تیار

انسٹاگرام پر ایک صارف نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو دوسری شادی کر لینی چاہیے۔ میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں۔‘

جواب میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو کہا گیا ہے، گڈ جاب۔‘

’بالآخر میں نے اُس شخص کو ڈھونڈ لیا‘؛ فیروز خان شادی کیلیے تیار

گزشتہ سال ستمبر میں علیزے سلطان نے فیروز خان سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ہماری چار سال کی شادی افرا تفری کا شکار تھی اس عرصے کے دوران مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد برداشت کرنا پڑا۔‘

علیزے سلطان نے لکھا تھا کہ ’میں شوہر کے ہاتھوں بلیک میل ہوئی اب میں بہت سوچ سمجھ کے ساتھ اس افسوسناک نتیجے پر پہنچی ہوں۔ اس فیصلے کو لینے میں میرے بچوں کا بھی اہم کردار ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس ماحول میں بڑے ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں