پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی نقدی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالر،2گاڑیاں، موبائل فونز ،بےنامی اکاؤنٹس کے چیک برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، پہلی کارروائی میں اسٹارگیٹ کے قریب منظم گروہ کے 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے 8ہزارامریکی ڈالر اور کار برآمد کر لی گئی، ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی ملے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں مشرق سینٹر کے قریب منظم گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم عامر مجید سے 5ہزار امریکی ڈالر اور لگژری کار برآمد کی گئی ہے۔

ملزم عامر مجید سے بےنامی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے دستخط شدہ چیکس بھی برآمد ہوئے، مذکورہ اکاؤنٹ ملزم عامر مجید کے زیر استعمال تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ ملزم عامر مجید کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں