8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

استحکام پاکستان پارٹی کا وقت پر عام انتخابات کروانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوں، حکومت کو اپنی مدت ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نظریہ ملک کو متحد کرنا ہے، اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے جسے متحد کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب نے مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس کیا ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کو اقتدار اور بشریٰ بی بی ملے، پارٹی سے ہمارے تنازع کی وجہ یہی خاتون ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اس لیے نئے پاکستان کی تعمیر کیلیے پی ٹی آئی جوائن کی تھی۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں جتنے وعدے کیے گئے کوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کی حقیقت جو جان لیتا تھا یہ خاتون ان کو پارٹی سے دور کر دیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی سے متعلق بیانیہ بنایا گیا کہ لندن کی مرضی سے بنی جو غلط ہے، پارٹی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق بنی کسی کی ٹیم نہیں ہے، لندن پارٹیاں وہ بناتے رہے ہیں جو گولڈ اسمتھ کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کی موت اور استحکام پاکستان پارٹی کا جنم ہوا، پاکستان کی خاطر رہنماؤں نے سازشی ٹولے سے لاتعلقی کا اعلان کیا، جس کا جسم یہاں اور روح کہیں اور ہو اس کی ہماری پارٹی میں گنجائش نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی زبردستی نہیں آیا سب اپنی مرضی سے آئے، پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں ہو سکتا، ہماری پارٹی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک میں استحکام آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں