12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے چار ماہ بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

غلام سرور نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی اور شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین اور علیم خان نے سابق وفاقی وزیرکی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا جبکہ سرور خان نے بھی آئی پی پی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ غلام سرور 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ انہیں وفاقی کابینہ کا بھی حصہ بنایا گیا تھا۔

غلام سرور کو پہلے پیٹرولیم اور پھر ہوا بازی کی وزارت دی گئی تھی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ قومی ایئر لائن میں جعلی پائلٹس موجود ہیں جس کے بعد پی آئی اے کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

سابق وفاقی وزیر نے رواں سال جون میں 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا بہت بُرا ہوا، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی مذمت کرتا ہوں، پارٹی میں رہ کر بھی محاذ آرائی کی پالیسی سے ہر فورم پر اختلاف کرتا رہا۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان کے دل پر حملہ کیا، ان واقعات میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں