جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’’آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں‘‘، وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ سے روانہ ہوتے وقت صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ دورے کے اختتام سے قبل ایک تقریب میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار موڈ میں گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے صدر ترکیہ اور ان کی اہلیہ سے کہا ک میں آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں جس پر اردوان نے جواب دیا کہ مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اس موقع پر صدر اردوان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعوت کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں۔

 

اس موقع پر صدر اردوان نے تقریب میں آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ ترک کے کاروباری افراد سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں