پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کراچی کنگز نئی توانائی کے ساتھ اپنے دوسرے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹائٹل کی تلاش میں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کراچی کنگز نئے کوچ اور کپتان کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پر اعتماد انداز کے ساتھ آغاز کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنے مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ عالمی اسٹار پاور پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 18 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی۔

کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کیرون پولارڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جو اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

کنگز نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیئل سامس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار شعیب ملک کو بھی برقرار رکھا ہے۔ پیس بولنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے میر حمزہ اور انور علی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

کراچی کنگز 2023 کے سیزن میں صرف تین فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اپنی صفوں میں حیرت انگیز طاقت رکھنے کے باوجود وہ ایک یونٹ کے طور پر اکٹھے نہیں ہو سکے۔

ٹیم میں لڑنے کا جذبہ شامل ہے اور وہ اس سیزن میں نئی جان ڈالنے اور کراچی کے شائقین کو خوش کرنے کے لیے بہت کچھ دینے کا ارادہ رکھے ہوئے ہے۔ 2020 کے ایچ بی ایل پی ایس ایل چیمپئنز جلد ہی میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ انتہائی تجربہ کار شعیب ملک اپنے کریئر کے اہم موڑ پر چمکتے نظر آئیں گے۔

فل سمنز کوچنگ کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی کوچنگ کی اور اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں ایل اے نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کہتے ہیں ” فل سمنز کو بطور ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ ان کی متاثر کن کارکردگی کا نتیجہ ہے جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والا کوچ ہونا بھی شامل ہے۔

اعلیٰ سطح پر ٹیموں کو کامیابی کے لیے رہنمائی کرنے کا ان کا تجربہ ہمارے کوچنگ سیٹ اپ میں ایک قابل قدر جہت کا اضافہ کرتا ہے،اور ہم نویں ایڈیشن میں کامیاب مہم کے لیے ان کی مہارت کو بروئے کار لانے اور مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانے کے لیے پر امید ہیں ”۔

کنگز نے شان مسعود کو اپنا کپتان برقرار رکھا ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر اس فیصلے پر کہتے ہیں کہ شان مسعود کو کراچی کنگز کے لیے حاصل کرنا ہمارے لیے بغاوت سے کم نہیں تھا۔

ان کی قائدانہ خصوصیات اور کپتانی کے کارنامے سب کے سامنے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ کراچی کے ایک مقامی لڑکے کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذاتی طور پر ماضی میں شان کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد، مجھے یقین ہے کہ وہ ہماری ٹیم کے لیے مثالی کپتان ہیں جو عبوری مرحلے سے گزر رہی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

سلمان اقبال نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت اور پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: گزشتہ برسوں میں ہونے والی پیش رفت غیر معمولی رہی ہے جس نے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے معیار کو بلند کیا بلکہ پاکستانی ٹیلنٹ کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیگ مقامی ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے انہیں بین الاقوامی سطح پر سامنے لانے اور مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

اس سیزن میں کراچی کنگز کی قسمت کے بارے میں سلمان اقبال کا کہنا ہے ” کراچی کنگز کے شائقین اس سال ایک بڑے تبدیلی کی توقع کر سکتے ہیں۔ متوازن اسکواڈ، تجربہ کار قیادت اور ُپرجوش کرکٹ پر توجہ کے ساتھ ہم اپنے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔ ٹیم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ بنیادی مقصد ایسی متاثرکن کارکردگی پیش کرنا ہے جس پر ہمارے شائقین فخر محسوس کرسکیں۔

(پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں