پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

عمرہ سے واپس آنے والے میاں بیوی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکوؤں نے عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والوں کو بھی نہیں بخشا اور میاں بیوی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکوؤں نے عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والوں کو بھی نہیں بخشا اور عمرے سے واپسی پر میاں بیوی کو لیاقت آباد نمبر 3 میں ان کے گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔

تین لٹیرے پولیس وردی میں ملبوس تھے جو عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچنے والے میاں بیوی سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سپرمارکیٹ میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شہری ارشد حسین اور ان کی اہلیہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ سے کراچی پہنچے تھے، ایئرپورٹ سے جیسے ہی گھر پہنچے تو سفید رکن کی کرولا کار برابر میں آکر رکی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ کار میں سوار تین افراد نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

ارشد حسین نے بتایا کہ ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتا کر ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چیک کیا۔ تلاشی کے بہانے اہلیہ کے ہاتھ سے پرس چھینا اور فرار ہوگئے جس میں 2200 ریال، 10 درہم، 5 آسٹریلین ڈالر اور پانچ ہزار روپے پاکستانی کرنسی موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شبہ ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ سے ان کا پیچھا کیا ہوگا۔ جائے وقوعہ کی اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں جس سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں