ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سائرہ الطاف شوہر کی معذوری کے بعد مشہور شیف کیسے بنیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کی رہائشی خاتون نے شوہر کی معذوری کے بعد ہمت نہ ہاری اور بچوں کی کفالت کی ذمہ داری نبھانے کے لیے انتہائی محنت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کام شروع کیا جس کو لوگوں نے بھی بے حد سراہا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی کی باہمت خاتون سائرہ الطاف جو ایک بہترین شیف بھی ہیں نے شرکت کی اور بتایا کہ اس آزمائش کے بعد کس طرح انہوں نے اپنے گھر کو سنبھالا۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ 2017 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد میرے شوہر معذور ہوگئے اور وہی گھر کے واحد کفیل تھے جس کے بعد گھر کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے تین بچے ہیں، میرے سسرال اور میکے والوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ کسی اور پر اپنے گھر کی ذمہ داری ڈالوں تو پھر میں نے اپنے اس ہنر کو ذریعہ معاش بنانے کا فیصلہ کیا جس کا مشورہ میری خالہ نے دیا۔

سائرہ الطاف کا کہنا تھا کہ مجھے کھانا پکانا میری ساس نے پکانا سکھایا تھا جو اب میرے کام آیا، شروع شروع میں اپنے کزنز کی دکانوں پر کھانا بنا کر رائیڈر کے ذریعے بھیجا کرتی تھی یہ کام کرتے ہوئے چار سال ہوگئے اب کام کافی حد تک پڑھ چکا ہے اور آن لائن آرڈرز بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں