8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے جب کہ مستقبل قریب میں معیشت میں بہتری کے کوئی خاص آثار بھی نظر نہیں آتے، ایسے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں جاری ہیں، ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 17 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو کر7 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ملک میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ 39 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ارب 32 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں