ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے اہم دستاویزات چوری ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی‌: اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے دستاویزات چوری ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے اہم  دستاویزات چوری کر لئے گئے، تھانہ سول لائنز پولیس  نے دستاویزات چوری کا مقدمہ  درج کرلیا ہے۔

مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک راولپنڈی عبید بن مسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران کچھ دستاویزات غائب پائی گئیں۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے غائب ہونے کا علم ریکارڈ کی اسٹاک وصولی کے دوران ہوا، قوی یقین ہے کہ دستاویزات سرکاری ریکارڈ سے نامعلوم افراد نےچوری کی ہیں۔

سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں