ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حنا خان بھی صوفی کلام ’تو جھوم‘ کی دیوانی نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان بھی مقبول ترین صوفی کلام ’تو جھوم‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے حال ہی پوسٹ شیئر کی جو سال نو کی مناسبت سے تھی جبکہ اداکارہ نے ’تو جھوم‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے کریمی ہائی نیک، سیاہ جیکٹ زیب تن کی جبکہ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ 2024 کو خوش آمدید، بہتری کی جانب بڑھتے جانا ہے۔ بسم اللہ’۔

- Advertisement -

اس پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی قوالی ‘تو جھوم’ لگا کر موسیقی میں اپنی عمدہ پسند کا مظاہرہ کیا۔

نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکارہ نصیبو لعل نے سال 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کیلئے صوفی کلام ‘تو جُھوم’ گایا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کلام نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

‘تو جھوم’ کی موسیقی ذوالفقار جبار خان المعروف زُلفی نے ترتیب دی جو روحیل حیات کی جگہ کوک سٹوڈیو سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں