منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر دلی بابو 50 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروڈیوسر دلی بابو کو گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کا انتقال پیر کی صبح چنئی میں ہوا، تاہم ان کی موت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں آئیں۔

بھارتی پروڈیوسر دلی بابو کی اچانک موت نے تامل فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے، اداکار اور دیگر شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف پروڈیوسر دلی بابو پروڈکشن ہاؤس ایکسس فلم فیکٹری کے بانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔ جنہوں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے معروف اداکار ویکاس سیٹھی بھی انتقال کرگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، اداکار ویکاس سیٹھی بھارتی ڈرامہ انڈسٹری سمیت بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

ویکاس سیٹھی کی اچانک موت پر جہاں اُن کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں تو وہیں بھارتی شوبز شخصیات اور مداح بھی گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں