12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے: نگران وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے، 2 ماہ کے دوران چالیس سے زائد ڈکیت مارے۔

نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ وارداتیں ہو رہی ہیں مگر جلد ان کا خاتمہ ہو گا، غیر ملکی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

نگران وزیرداخلہ سندھ  نے کہا کہ اس آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، ہم لوگوں کے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ پیش آ رہے ہیں، غیر قانونی طور پر جو بھی لوگ موجود ہیں انہیں نکالا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں