ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ایرا اور نوپور کی شادی سے قبل ’انوکھی پارٹی‘ کا انعقاد، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی مہندی کی تقریب کے بعد ایرا خان اور نوپور شیکھرے نے ’انوکھی پارٹی‘ کا انعقاد کیا، جس کی تصاویر شل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایرا خان، نوپور شیکھرے اور ان کے مہمان اس وقت ادے پور میں موجود ہیں جہاں جوڑے کی شاندار شادی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سے قبل جوڑے نے ایک ’پاجامہ پارٹی‘ منعقد کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز اداکار زین میری خان اور سارہ جین ڈیاس نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زین نے سرخ پاجامہ پہنا ہوا ہے جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی سلمبر پارٹی کے لیے بہت سا پیار۔

- Advertisement -

انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اسٹیج پر وہ گانا گارہی ہیں جبکہ ایرا نے ایک چمکدار پاجامہ اور قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔ اس دوران وہ اور نوپور موسیقی کی طرف متوجہ ہیں۔

زین نے کلپ کے ساتھ لکھا کہ ایرا خان تم بہت پیاری ہو! نوپور شیکھرے تم خوش قسمت ہو، واقعی خوش قسمت آدمی ہو۔

جوڑے کی شادی سے پہلے منعقد کی گئی ’پاجامہ پارٹی‘ کی ویڈیو سارہ جین ڈیاس نے بھی شیئر کی ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ میں ایرا سے پیار کرتی ہوں۔

انھوں نے یو یو ہنی سنگھ کے گانے لنگی ڈانس کے دوران دولہا اور اس کے دوستوں کے نیلے رنگ کی لنگیاں اور سفید شرٹ پہنے پارٹی میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا نے اپنی رسم حنا پر منفرد انداز سے اپنے ہاتھوں پر کلائیوں سے لے کر پورے بازو میں مہندی لگوائی تھی جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔

نوپور شیکھرے نے تاج جھیل پیلس میں دوپہر میں منعقد ہونے والی مہندی کی تقریب کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی دلہن کے پیچھے مسکراتے نظر آرہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں