جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ویڈیو: جوابی حملے کی خوشی میں ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: اسرائیل پر ایران کی جانب سے ڈرون حملوں پر ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی خوشی میں ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

رپورٹ کے مطابق تہران سمیت دیگر ایرانی شہروں میں بھی عوام کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا، ایرانی حملے کی خوشی میں ہزاروں  فلسطینی بھی مسجدالاقصیٰ پہنچ گئے۔

دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں