تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ایران نے اپنا پہلا ملٹری سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

تہران: ایران نے  مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا پہلا ملٹری سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کردیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملٹری سیٹلائٹ پاسداران انقلاب اور ملک کے دیگر ہونہار انجینئرز نے تیار کیا، جو خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا جانے والا پہلا سیٹلائٹ ہے۔

ایرانی حکام اور پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ کے تجربے کی کامیابی کو عظیم ترین قرار دیا۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاف میں لانچ کردی گئی ہے جسے ہم نے نور کا نام دیا، یہ زمین سے 425 کلومیٹر مسافت پر کامیابی کے ساتھ مدار پر موجود ہے۔

ماہرین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:‘وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنی دیوالیہ پالیسی تبدیل کرے’

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے دو ماہ قبل ایک سیٹلائٹ متعارف کرائی تھی مگر اُس کا تجربہ ناکام رہا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ وہ سیٹلائٹ فوجی مقاصد کے لیے نہیں تھی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے کے مابین کشیدگی میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا تھا جب امریکی محکمہ داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ایرانی بحری جہاز خلیج میں ہمارے جہاز کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔

Comments