اشتہار

راولپنڈی: شہید سپاہی کے نماز جنازہ میں زخمی افسر کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی کی نمازجنازہ میں زخمی افسر نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ فوج اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سپاہی حامدرسول کی نمازجنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹروانا میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں حاضرسروس اورریٹائرڈا فسران سمیت جوانوں اوراہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر زخمی کیپٹن نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کرکے ثابت کیا کہ افواج پاکستان اپنےشہدا کو فراموش نہیں کرتی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 8 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کیپٹن نے اپنے شہید سپاہی کو زخمی حالت میں خراجِ تحسین کیا، بعدازاں سپاہی حامدرسول کوآبائی علاقےراولپنڈی جسوال میں سپردخاک کردیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے شن وارسک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں8دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے سپاہی شاہد رسول نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ دو افسران سمیت چار اہلکار اس بزدلانہ حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں