10.5 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کے تازہ سفاکانہ حملوں میں مزید 200 فلسطینی شہید، 304 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے موت برسانے کا سلسلہ نہ رک سکا، صہیونی فوج کے تازہ سفاکانہ حملوں میں مزید 200 فلسطینی شہید اور 304 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ خان یونس میں ایک دن میں کم از کم 40 فلسطینی شہید کیے گئے، جب کہ درجنوں ایسی مزید لاشیں موجود ہیں جن تک اسرائیلی بمباری کی وجہ سے رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔

النصر اسپتال، القدس اسپتال، رفاہ، دیر البلح اور خان یونس کے اطراف شدید بمباری کی جا رہی ہے، 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25,490 فلسطینی شہید اور 63,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ کا نظام صحت مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کے ادارے UNOCHA کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 90,000 رہائشیوں اور 425,000 بے گھر افراد کو خان یونس میں 4 مربع کلومیٹر رہائشی علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے ایک ایسے فلسطینی کو بھی گولیاں مار کر شہید کیا جو سفید پرچم لہرا رہا تھا، جو یہ بتانے کے لیے تھا کہ وہ جنگجو نہیں ہے، اس قتل پر امریکن اسلامک ریلیشن کی کونسل نے شدید مذمت جاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں