ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’قوم نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قوم نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے تو بننے دیں، پاکستان پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس لایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ 9 اور 10 مئی واقعہ کی ذہن سازی کرنے والے کس طرح بچ سکتے ہیں، جس کا جو کردار ہے اس کو سزا ملنی چاہیے تب جا کر ان واقعات کا خاتمہ ہوگا، قوم کو سچ بتانا ہوگا کہ کس کس نے کیا کیا کردار ادا کیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ریاستی اداروں کے پاس اس دہشتگردی کے ثبوت ہیں، تانے بانے ان قوتوں سے ملتے ہیں جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، لوگوں کو حقیقت بتائیں کہ یہ شخص کن قوتوں کا آلہ کار تھا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ثبوت کے باوجود کچھ نہیں کیا جا رہا۔

- Advertisement -

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود چور، ڈاکو اور لٹیرا کہا گیا، نواز شریف کو ہٹانے میں جو جو کردار ملوث تھے انہیں بھی بے نقاب کیا جائے، اب آئین اور قانون کے مطابق چلا جائے حقیقت کھلنے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے پلیٹ فارم، نشان اور نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑے گی، (ن) لیگ کسی طور پر الیکشن آگے بڑھانے کے حق میں نہیں، ہمارا مطالبہ لیول پلئنگ فیلڈ ہے، مائنس نواز شریف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں کہتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں