جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کے-الیکٹرک عملے پر سرجانی ٹاؤن میں پی ایم ٹی مافیا کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے-الیکٹرک کے عملے پر سرجانی میں پی ایم ٹی مافیا کی جانب سے حملہ اور تشدد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے سرجانی کے علاقے سیکٹر 10/1 پہنچا تھا کہ پی ایم ٹی مافیا نے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بالاچ اور صابر نامی ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کونسلر حبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

- Advertisement -

واضح رہے کہ پہلے بھی سرجانی میں پی ایم ٹی مافیا کی جانب سے پرتشدد کارروائی کی ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا چکا ہے۔ ایسے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں ایسی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود کے الیکٹرک غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ سرجانی ٹاون میں بجلی کا کنڈا لگانے سے روکنے پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر محمد حبیب جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں