بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ نعیمہ بٹ (رباب) نے گلوکار لِل وین کے گانے ’مرر‘ کی چند لائنز لکھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے گانے کی مناسبت سے مرر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

نعیمہ بٹ تیسری تصویر میں ممکنہ طور پر ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان سے شکوہ کررہے ہیں کہ آپ ڈرامے میں (مصطفیٰ) کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کررہیں۔

دوسرے صارف نے بشریٰ انصاری کے ساتھ تصویر پر لکھا کہ ’ساس اور بہو کا پیار۔‘ کئی مداحوں نے ان کے کردار کی تعریف کی اور لکھا کہ ہر گزرتی قسط میں آپ لاجواب اداکاری کررہی ہیں۔

’واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کے ڈائریکٹر بدر محمود ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفی کے گرد گھومتی ہے، شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہیں۔

 مصطفی ایک لا پرواہ شخص ہے لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔

اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں