ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اتھیا شیٹی نے چند تصاویر شیئر کیں جس پر ان کے شوہر و بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے دلچسپ ردعمل دیا۔

کے ایل راہول نے لکھا کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘

- Advertisement -

جواب میں اتھیا شیٹی نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو سن رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے نے خاتون کے کپڑے فروخت کرنے کے دلچسپ انداز پر گانا بنایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں خاتون کپڑے فروخت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔

یش راج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واٹ آ واؤ۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے مختلف رنگ کے کپڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور ان رنگوں کا نام لیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آواؤ۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں