جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کوہستان میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوہستان میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہستان پولیس نے مرکزی ملزم لڑکی کے چچا کو حراست میں لیا ہے، ملزم محمد نواز کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈی پی او مختیار تنولی کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقتولہ کا والد قتل کی مشاورت میں شامل تھا جبکہ دوسرا چچا دلنواز فضل پہلے ہی گرفتار ہیں۔

ڈی پی او کا بتانا ہے کہ لڑکی کے والد، چچا نے تصاویر وائرل ہونے پر خاندانی مشاورت کے بعد بیٹی کو قتل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوہستان پولیس، ایف آئی اے، سائبر کرائم تصاویر اپ لوڈنگ پر بدستور تفتیش کررہے ہیں، کیس میں اب تک پانچ ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں چند دن پہلے دو لڑکیوں کے ساتھ دو لڑکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جس کے بعد ایک لڑکی کو گھر والوں نے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا تھا جبکہ دوسری لڑکی کو پولیس نے بچالیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے عدالت میں کہا کہ اسے گھر والوں سے کوئی خطرہ نہیں، لڑکی کے بیان پر عدالت نے گھر بھیج دیا، جس کی گزشتہ روز شادی کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متعلقہ تصاویر ایڈٹ کرکے جوڑی گئی تھیں، ایڈٹ شدہ تصویروں میں موجود دونوں لڑکے روپوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں