14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کیریتی سینن بالی ووڈ میں اقرباپروری پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیریتی سینن نے انڈسٹری میں اقربا پروری پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیریتی سینن کا کہنا ہے کہ اگر ایک پروڈیوسر اگر انڈسٹری سے کسی کو لانچ کررہا ہے تو تو پھر ایسے شخص کو بھی مقع دینا چاہے جس کی کوئی سفارش نہ ہو اور وہ باصلاحیت بھی ہو۔

کیریتی سینن نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ جب آپ نیپو کڈ کو بالی ووڈ میں جگہ دیں گے تو پھر بغیر سفارش آنے والے زیادہ صلاحیت کے حامل اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ تبدیلی راتوں رات نہیں ہونے والی لیکن آہستہ آہستہ دنیا ستاروں اور بڑے ناموں کی بجائے ٹیلنٹ اور اسکرپٹ کی طرف راغب ہوتی نظر آئے گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم برابری کے مواقع دینا چاہتے ہیں تو پھر انڈسٹری تک آؤٹ سائیڈرز کو بھی رسائی ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ کیریتی سینن نے 2014 میں ٹائیگرو شیروف کے ساتھ فلم ’ہیرو پنتی‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔
اکتوبر میں اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتنے والی کیرتی، دل والے (2015)، بریلی کی برفی (2017)، لُوکا چھپی (2019)، ممی (2021) اور ادھیپورش (2023) میں اپنی فنی صلاحیتوں مظاہرہ کرچکی ہیں۔

کیریتی سینن نے آخری بار فلم گناپتھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ ٹائیگر شیروف اور امیتابھ بچن شامل تھے لیکن فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کیا تھا وہ فلم ’دو پتی‘ پروڈیوس کریں گی جس میں اداکارہ کاجل ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں