24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاہور ایئرپورٹ کو 2 ماہ کیلئے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سی اے اے نے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رن وے اور ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی بہتات کے معاملے پر لاہور ائیرپورٹ کو دو ماہ کے لیے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن کی بندش کے حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا۔

- Advertisement -

جس میں کہا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ رن وے صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رکھا جائے گا ، فیصلے کا اطلاق 15جولائی سے 15ستمبر 2023 تک ہو گا۔

سی اے اے نے ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کو آگاہ کردیا ہے ، تمام ائیرلائینز کو پروازوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں