بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

وکی کوشل، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹارز عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کی آئندہ آنے والی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز کی تاریخ میں اہم تبدیلی کی گئی۔ شائقین کی جانب سے اس کی ریلیز کا شدت سے انتظام کیا جا رہا ہے۔

فلم کو ابتدائی طور پر کرسمس 2025 کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب 20 مارچ 2026 کو یہ سلور اسکرینز پر آئے گی۔

- Advertisement -

نئی تاریخ کا اعلان تہواروں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سینما گھروں کو رخ کر سکیں۔ فلمسازوں نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے نئی تاریخ کی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 20 مارچ 2026 فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ ہے۔

’لو اینڈ وار‘ کا اعلان پہلی بار جنوری 2024 میں کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل سمیت دیگر اداکار کاسٹ میں شامل ہیں۔

اگر فلم کی کہانی کے بارے میں بات کریں تو اس کو اب تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی منفرد ہدایت کاری باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ناظرین اس سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔

نئی ریلیز ڈیٹ کے ساتھ جوش و خروش بڑھ گیا کیونکہ شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں