جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بشریٰ کو 6 روز پہلے کھانے میں کچھ دیا گیا جس سے طبیعت خراب ہوگئی، بہن مریم وٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق خاتون اوّل کی ہمشیرہ مریم وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 6 روز قبل کھانے میں کچھ دیا گیا جس کے بعد طبیعت خراب ہوگئی۔

مریم وٹو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ابھی تک خراب ہے، وہ تکلیف میں ہیں اور 6 دن سے وہ کچھ کھا نہیں پا رہیں۔

متعلقہ: ’بشریٰ بی بی کیپٹن مائنڈ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہیں‘

- Advertisement -

سابق خاتون اوّل کی بہن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جبکہ گھر کے کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام معاملے کی تحقیقات کریں۔

مریم وٹو نے کہا کہ میری بہن اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کبھی نہیں جائیں گی، ان کی بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات میں نے کروائی تھی لیکن سوچا نہیں تھا کہ وہ شادی بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں