ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کیلیے ماں نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں مالی حالات سے تنگ ماں نے بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر موت کو گلے لگا لیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہ پاپاتی کے نام سے ہوئی جو کلکٹر کے دفتر میں صفائی کا کام کر کے بچوں کو پالتی تھی۔

15 سال قبل پاپاتی اور شوہر میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی۔

- Advertisement -

وہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کی خواہش مند تھی لیکن مالی حالات نے اس کی اجازت نہ دی۔ وہ گھر کے اخرات بھی مشکل سے پورے کر پاتی تھی۔

کسی نے پاپاتی کو بتایا کہ تمہاری موت کے بعد حکومت کی جانب سے خاندان کی مالی امداد کی جائے گی جبکہ بیٹے کو مفت میں تعلیم بھی ملے گی۔

پاپاتی نے اس پر سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا اور پھر سڑک پر بس کے سامنے کود کر جان دے دی تاکہ بیٹے کو مفت تعلیم مل سکے۔

خاتون کی بس کے سامنے کودنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپاتی نے خودکشی کے ارادے سے قدم اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں