14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنسز کی پیروی کیلیے نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی پیروی کیلیے 5 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی سردار مظفر عباسی کریں گے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان احمد اور سہیل عارف ٹیم میں شامل ہیں، بیرسٹر اویس ارشد اور امجد پرویز بھی 5 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیب نے توشہ خانہ اور 190 ملین  پاؤنڈ اسکینڈل میں 2 ریفرنسز دائر کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ریفرنسز کی پیروی کیلیے 5 رکنی ٹیم نے کام شروع کر دیا، توشہ خانہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

- Advertisement -

چند روز قبل، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلیے منظور کیا تھا۔

متعلقہ: توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی PTI اور بشریٰ بی بی طلب

عدالت نے نیب ریفرنس 23 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کیا ہے جس کیلیے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

قبل ازیں، نیب نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اوّل کے خلاف ایک اور توشہ خانہ رنفرنس دائر کیا تھا جس کے نکات بھی سامنے آئے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کی تھی۔

ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔

نیب کے مطابق تحائف کم مالیت ظاہر کر کے رکھے گئے، ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر لیا، بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ جمع نہیں کروایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں