تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

اللہ نے مجھے تین بیٹے دیے لیکن۔۔۔۔۔۔نیئر اعجاز نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز نے کہا کہ اللہ نے تین بار اولاد نرینہ عطا کی لیکن حیات نہ رہی۔

سینئر اداکار نیئر اعجاز نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

اولاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے 3 بار اولاد نرینہ سے نوازا لیکن پہلی دو اولادیں پیدائش کے کچھ دن بعد انتقال کر گئی اور تیسری اولاد قبل از پیدائش فوت ہوگئی، چھوٹے بھائی کی بیٹی کو گود لے رکھا ہے وہ بھی اپنی ہی بیٹی ہے۔

پرائڈ آف پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پہلے میزبان سے کہا کہ آپ نے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، پھر بتایا کہ انہوں نے اور محمود اسلم صاحب نے پہلی بار ٹی وی اسکرین پر خواجہ سرا کا کردار نبھایا جسے بے حد پسند بھی کیا گیا اور بہت عزت بھی ملی، انہیں ان خدمات کے عوض 15 برس قبل تمغہ امتیاز مل جانا چاہئے تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تمغہ امتیاز نہ ملنے پر کوئی غم تو نہیں ہے لیکن اب اس کی اہمیت بھی نہیں رہی۔‘

انہوں نے دوران گفتگو بتایا کہ انہیں پہلی بار ڈرامہ کرنے پر 425 روپے کا چیک ملا تھا۔

دوران شو دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 20 برس ہوگئے، وہ صرف ایک شادی کے ہی قائل ہیں لیکن عشق ہوتے رہتے ہیں، دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -