12.2 C
Odense
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

محبت نے مجھے اندھا کردیا تھا، نازش جہانگیر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ محبت نے مجھے اندھا کردیا تھا۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت سے متعلق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔

نازش جہانگیر نے کہا ہے زندگی میں محبت کی ہے۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ جب محبت کی تو اس وقت دل دھڑکتا تھا یا آنکھیں چمکتی تھیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ آنکھیں چمکتی تھیں اور دماغ چلتا تھا، میں محبت کے بعد سے تھوڑی پریکٹیکل زیادہ ہوگئی اور یہ بات سچ ہے کہ جب آپ محبت کرتے ہیں تو اس میں اندھے ہی ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محبت کے وقت مجھے لگتا ہے کہ آپ دل اور دماغ سے نہیں سوچتے بس کہتے ہیں کہ یہی سب کچھ ہے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر دل توڑنے والا واپس آجائے تو بھی اس کی طرف نہیں دیکھوں گی اور اسے روٹی وغیرہ کھلا کر واپس بھیج دوں گی۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں