ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وہ اب ان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ دیکھا سکتے ہیں۔

مقبول آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ’جوان‘ کی ریلیز کا اعلان کیا۔

نیٹ فلکس نے اس کیلیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جس میں شاہ رخ خان دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر 2 منٹ کے اندر فلم پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں کی گئی تو میں تمہارے ’TUDUM‘ کا ’BUDUM‘ کر دوں گا۔ جب ان کا مطالبہ تسلیم کر لیا جاتا ہے تو سُپر اسٹار اعلان کرتے ہیں کہ یہ میری سالگرہ پر آپ سب کیلیے تحفہ ہے۔

- Advertisement -

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں نیٹ فلکس نے لکھا کہ ’سالگرہ جوان کی ہے لیکن تحفہ سب کیلیے۔‘ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے بھی بتایا کہ یہاں ریلیز کی گئی فلم میں وہ حصے بھی شامل ہیں جو سنیما گھروں میں نہیں دکھائے گئے۔

’جوان‘ ہندوستانی معاشرے میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے والے باپ بیٹے کی جوڑی پر مبنی کہانی ہے۔ فلم کو سینما گھروں میں 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں