12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’رن آؤٹ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف کا کہنا ہے کہ اگر رن آؤٹ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف نے کہا کہ کوشش تھی کہ لمبی اننگز کھیلوں، عامر اور عقیل کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں جلدی گر گئی تھیں، ٹاپ آرڈر بیٹرز ناکام ہوئے، امید ہے آئندہ سیزن میں کوئٹہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

- Advertisement -

عمیر بن یوسف کا کہنا تھا کہ کپتان رائلی روسو سے اسکور نہیں ہوسکا، جیسن رائے اور کپتان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنٹیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر عمیر بن یوسف تھے، انہوں نے 37 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں