منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، 5 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیال میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا تھا کہ گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں