ہوم بلاگ صفحہ 10633

کرونا وائرس کا پہلا کیس کب سامنے آیا تھا؟

0

کرونا وائرس کا آغاز سنہ 2019 کے اختتام پرا ہوا تھا تاہم یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا پہلا شخص کون تھا اور کہاں سے تعلق رکھتا تھا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے سائنسی طریقوں کی مدد سے کووڈ 19 کے پہلے کیس کے دورانیے کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس تخمینے کے مطابق دنیا میں کووڈ کا پہلا کیس چین میں اوائل اکتوبر سے نومبر 2019 کے وسط میں سامنے آیا ہوگا۔

درحقیقت ان کا اندازہ ہے کہ دنیا میں پہلا فرد ممکنہ طور پر17 نومبر 2019 کو کووڈ 19 سے متاثر ہوا ہوگا۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کینٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج میں کرونا وائرس کی وبا کے ماخذ کے حوالے سے بات کی گئی۔

دنیا میں کرونا وائرس کا پہلا باضابطہ کیس دسمبر 2019 کے شروع میں شناخت ہوا تھا، تاہم ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اس سے پہلے بھی اس بیماری کا شکار ہورہے تھے۔

وبا کے آغاز کے دورانیے کو سامنے لانے کے لیے ماہرین نے ریاضیاتی ماڈل کو استعمال کیا جو اس سے پہلے مختلف حیاتیاتی اقسام کے معدوم ہونے کی مدت کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

تحقیق کے لیے ماڈل کو ریورس کر کے جاننے کی کوشش کی گئی کہ کب کووڈ انسانوں میں پھیلنا شروع ہوا اور اس کے لیے 203 ممالک کے ابتدائی کیسز کا ڈیٹا لیا گیا۔

اس تجزیے سے عندیہ ملا کہ کووڈ کا پہلا کیس 2019 میں اکتوبر کے آغاز سے نومبر کے وسط میں چین میں سامنے آیا ہوگا۔ تحقیق کے مطابق ممکنہ طور پر پہلا کیس 17 نومبر کو نمودار ہوا ہوگا اور یہ بیماری جنوری 2020 میں دنیا بھر میں پھیل گئی۔

نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ یہ وبا جلد نمودار ہوئی اور باضابطہ طور پر تسلیم کیے جانے سے قبل ہی تیزی سے پھیل گئی۔ تحقیق میں یہ بھی شناخت کی گئی کہ کب کووڈ 19 چین سے باہر اولین 5 ممالک میں پہنچا اور دیگر براعظموں تک پہنچا۔

مثال کے طور پر ان کا تخمینہ ہے کہ چین سے باہر پہلا کیس جاپان میں 2 جنوری 2020 کو سامنے آیا ہوگا جبکہ یورپ میں پہلا کیس 12 جنوری 2020 کو اسپین میں آیا ہوگا۔ شمالی امریکا میں پہلا کیس 16 جنوری 2020 میں سامنے آیا ہوگا۔

محققین کے مطابق ان کا یہ نیا طریقہ کار مستقبل میں دیگر وبائی امراض کے پھیلاؤ کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے آغاز کے بارے میں معلومات سے اس کے مسلسل پھیلاؤ کو سمجھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

0

راولپنڈی : حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سےہوئی، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے، پہلےسےگرفتارپال ڈیوڈ نےبھی دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد پیٹر پال ڈیوڈنےدھماکےمیں استعمال کارعیدگل کودی تھی جبکہ پیٹر پال ڈیوڈنے دھماکےسے7روزپہلےکارگوجرانوالہ سےخریدی تھی۔

خیال رہے کیس میں پیٹر پال ڈیوڈکےعلاوہ3مزیدملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے، حساس اداروں نے ایک دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے اور دہشت گرد سجاد حسین کو منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا تھا۔

کورنگی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی

0
عمارت

کراچی : شہر قائد میں ایک اور مخدوش رہائشی عمارت کو گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اللہ والا ٹاؤن میں قائم ایک رہائشی 5منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی، مکینوں کو باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔

اس حوالے سے ایس بی سی اےحکام کا کہنا ہے کہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔ متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکالا جارہا ہے، متاثرہ عمارت میں 10 فلیٹ ہیں، متعدد مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔ رہائشیوں کا قیمتی سامان عمارت میں تاحال موجود ہے۔

کورونا کی چوتھی قسم ڈیلٹا : ماہرین نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
ڈیلٹا

برسلز : یورپی طبی ماہرین نے دنیا کو ڈیلٹا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کردیا ان کا کہنا ہے کہ آنے والی گرمیوں کی چھٹیوں میں وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

یورپ میں بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے مرکز کی خاتون سربراہ آندریا آمون نے اپنے بیان میں کہا کہ اگست کے آخر تک یورپی یونین کے رکن ممالک میں کورونا کے 90فیصد کیسوں میں نئی قسم ڈیلٹا وائرس کارفرما ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا قوی امکان ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں میں، جنہیں ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا جسے بی 1617.2 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دسمبر2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی اور اب تک یہ وائرس ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جان لے چکا ہے۔

اب یہ قسم بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ کیسز کا باعث بننے والی قسم ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہاں بھی جلد اس کا غلبہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی قسم ڈیلٹا نے بھارت میں خوفناک تباہی مچائی تھی جس میں یومیہ چار ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے تھے، وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یومیہ لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے تھے۔

کراچی پرتشدد واقعات، ٹک ٹاک بنانے پر بیوی اور ساس قتل، بھائیوں نے بہن کو مار دیا

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں شوہر نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بیوی اور ساس کو جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسحاق نامی ملزم نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بیوی اور ساس کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ٹک ٹاک کے معاملے میں اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ رمشا کی ٹک ٹاک پر صبا خان کے نام سے آئی ڈی تھی۔

پولیس کے مطابق نشے کے عادی شوہر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور دوسرے لڑکوں سے دوستی کے معاملے پر اپنی ساس سے بات کی اور جب انہوں نے بھی بیٹی کو نہ روکا تو اُس نے دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کی تصویر حاصل کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائی نے اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مقتولہ کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے بھانجے کی شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران دو بھائیوں نے مل کر زینب کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جس میں سے ایک گرفتار ہوگیا جبکہ دوسرا مفرور ہے۔

لاہور، سوتیلی ماں‌ نے کم سن بہن بھائی کو کرنٹ‌ لگا کر مار ڈالا

0

لاہور: پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں سوتیلی ماں نے دو کم سن بہن بھائی کو کرنٹ لگا کر مار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے ایک گھر سے 6 سالہ ابو ذر اور پانچ سالہ عمان شہزادی نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد نے ڈیڑھ سال قبل دوسری شادی کی جس کے بعد سوتیلی ماں انیلا بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ بچوں کی ہلاکت کے بعد ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ غائب ہوگئی ، جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ بچے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ ہی رہتے تھے، اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ سوتیلی ماں نے دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کیا، شوہر گھر سے باہر گیا تو ملزمہ نے 6 سالہ بیٹے اور 4 سالہ بیٹی کو کرنٹ لگایا۔ ملزمہ انیلہ کو غصہ تھا کہ شوہر دونوں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہے۔ فرانزک ٹیم نےشواہداکٹھےکرکےلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب پولیس نے خانیوال میں چار سالہ معصوم بچی زیبا ندیم کے قتل میں ملوث چچا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ورثا کے ساتھ بچی کو تلاش کر کے ڈرامہ کرتا رہا۔

جنوبی پنجاب کے اے آئی جی ظفر اقبال نے بتایا کہ بچی کے چچا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

بلوچستان میں‌ بارودی سرنگ کا دھماکا، ایف سی جوان شہید

0

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی جوان نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے  قریب واقع علاقے شپک میں آئی ڈی کے ذریعے ایف سی گاڑی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کا واٹر باؤزر دہشت گردی کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس میں ایف سی کے جوان کفایت اللہ  نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملک دشمن عناصرکے ایسے بزدلانہ حملوں سے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، بلوچستان میں ملک دشمن ایجنسیوں کوامن وامان خراب کرنے نہیں دیں گے‘۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کےعزائم کو ناکام بنا دیں گی‘۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اہم اعلان

0

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اجازت نامہ وصول کرنے والے خوش نصیبوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 60 ہزار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خوش نصیب افراد کی درخواستیں قبول کی گئیں، انہیں وزارت کی جانب سے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ مزید کسی اجازت نامے کے بغیر 48 گھنٹے میں دوسری خوراک لگوالی جائے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج کا انتخاب پہلے آؤ پہلے پاؤ کےاصول پر نہیں ہوگا بلکہ حج کا ‏انتخاب صحت، ضوابط اور مقررہ نظام کےمطابق ہوگا۔

مزید پڑھیں : حج درخواستوں سے متعلق اہم وضاحت

ترجمان وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج انتخاب کےطریقہ کار کا فیصلہ مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو گا ان امیدواروں کوترجیح ‏دی جائےگی جنہوں نےپہلےحج نہیں کیا کس نےکب درخواست دی اسےمدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

جاپان میں‌ کرونا ویکسی نیشن کے دوبارہ وہی سرنج استعمال ہونے کا انکشاف

0

ٹوکیو: جاپان میں کرونا ویکسی نیشن کے لیے سرنجوں کے دوبارہ استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کی وزارتِ صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 140 اغلاط کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ ویکسی نیشن کے دوران استعمال شدہ سرنجوں کو ہی استعمال کیا جارہا ہے، علاوہ ازیں 16 جون تک لگائے گئے 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ویکسین ٹیکوں میں 139 غلطیاں ہوئیں۔

وزارت صحت کے مطابق ان غلطیوں میں دو خوارکیں غلط وقفے سے دی گئیں یا پھر طبی عملے نے شہریوں‌ کو ویکسین کی جگہ نمکین پانی کا نجکشن لگایا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ان میں وہ غلطیاں بھی شامل ہیں جن میں استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگائے گئے یا ویکسین لگوانے والے کو ایسی ویکسین دی گئی جس کے استعمال کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 23 شکایات ایسی بھی سامنے آئیں جن میں خون کا انفیکشن ہونے کا خطرہ تھا جبکہ 70 شکایات ایسی ہیں جن سے صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

برطانیہ میں بس اسٹاپ سے ملٹری کی خفیہ دستاویزات برآمد

0

لندن : جنوبی انگلینڈ میں ایک بس اسٹاپ سے ملٹری کی 50 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات ملنے کے واقعے نے برطانوی ایجنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فورسز کی خفیہ دستاویزات انگلینڈ کے جنوبی شہر کینٹ کے ایک بس اسٹاپ سے شہری کو ملی، جس سے متعلق حکومتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ دستاویزات میں برطانیہ اس جنگی جہاز کی کریمین ساحل میں نقل و حرکت سے متعلق تفصیلات بھی درج ہیں جس پر روسی فورسز نے انتباہی فائر کیے تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزارت دفاع کے ایک ملازم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دستاویزات کھوگئی ہے جو بعدازاں بس اسٹاپ کے پیچھے سے برآمد ہوئیں۔

بی بی سی کے مطابق ملنے والے دستاویزات میں کریمیا کے ساحل سے دور یوکرین کے سمندر سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے ایچ ایم ایس محافظوں کے بارے میں ممکنہ روسی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بحری جہاز پر بمباری کے بعد روس کی برطانیہ کوایک بار پھر دھمکی

دستاویز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی عہداروں کو یہ معلوم تھا کہ اس راستے پر سفر روسیوں کے ممکنہ ردعمل کا سبب بن سکتا ہے تاہم ماسکو متبادل راستہ اختیار کرنے کو ’برطانیہ کا خوف یا ڈر کے فرار ہونا سمجھ سکتا تھا۔

خیال رہے کہ روسی فورسز نے گزشتہ بدھ بحیرہ اسود میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی تھی۔