پیر, مئی 13, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10636

دوران پرواز خاتون کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

0

امریکا میں ایک طیارے کی پرواز پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر خاتون نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش شروع کردی، طیارے کے عملے نے خاتون کو ٹیپ کی مدد سے سیٹ سے باندھ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکن ایئر لائنز کی ٹیکسس سے نارتھ کیرولینا جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ فلائٹ 3 گھنٹے تاخیر کا شکار تھی جس کی وجہ سے مسافر پہلے ہی پریشانی میں مبتلا تھے۔

دوران پرواز ایک خاتون مسافر اچانک اپنی جگہ سے اٹھیں اور ہیجانی کیفیت میں طیارے کا دروازہ کھولنا شروع کردیا۔ عملے نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے عملے کے افراد کے بازوؤں پر نوچا اور دانتوں سے کاٹا۔

خاتون اس دوران چلاتی رہیں کہ جہاز کا دروازہ کھولا جائے انہیں باہر جانا ہے، عملے نے کسی طرح ان پر قابو پایا اور ڈکٹ ٹیپ کی مدد سے انہیں سیٹ سے باندھ دیا۔

خاتون طیارے کے منزل پر پہنچنے تک اسی طرح بندھی ہوئی رہیں، طیارہ لینڈ کر جانے کے بعد خاتون کو کھول دیا گیا۔

رات 10 سے صبح 8 تک اب کوئی بچہ ویڈیو گیم نہیں کھیل سکے گا، نئی حکمت عملی تیار

0

چین میں رات 10 سے صبح 8 تک ویڈیو گیم کھیلنے پر پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی نے چہرے کی شناخت کا نیا سسٹم متعارف کرایا ہے۔

کم عمر افراد اور بچوں کو گیم کی لت سے بچانے کے لیے چینی حکومت نے سال 2019 میں پابندی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر کے بچے رات دس سے صبح آٹھ بجے تک ویڈیو گیم نہیں کھیل سکیں گے لیکن اس کے باوجود کئی بچے دیگر سسٹم استعمال کرکے پابندی کے اوقات میں بھی گیم کھیلتے ہیں۔

تاہم اب چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت سسٹم چہرے کی مدد سے عمر کی شناخت کرکے خودکار طریقے سے گیم لاگ آف کردے گا۔

کمپنی نے اس سسٹم کو مڈنائٹ پٹرول کا نام دیا ہے اور اس کا نفاذ ٹین سینٹ کی 60 فیصد سے زیادہ گیمز پر ہوگا اس طرح 18 سال سے کم عمر افراد رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک گیمز نہیں کھیل سکیں گے۔

عالمی ادارہ صحت، آن لائن ویڈیو گیم کھیلنا ذہنی بیماری ہے، ڈرافٹ تیار

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت کا یہ سسٹم گیمز کھیلنے والوں کے چہرے اسکین کرکے ان کی عمر کی جانچ پڑتال کرے گا اور جو فرد بھی چہرے کی شناخت سے انکار یا تصدیق نہیں کراسکے گا، اسے کم عمر سمجھا جائے گا اور زبردستی آف لائن کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چین امریکا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ ہے۔ کئی تحقیق میں ویڈیو گیمز بچوں کی ذہنی صحت خراب کرنے کی وجہ بنی ہیں جس کے باعث چینی حکومت نے پابندی کا یہ قدم اٹھایا۔

چین میں نافذالعمل پاپندی کے تحت عام دنوں میں 18 سال سے کم عمر بچے آن لائن گیمز ایک دن میں 90 منٹ سے زیادہ نہیں کھیل سکتے جبکہ رات 10 سے صبح 8 مکمل پابندی ہوتی ہے، ہفتہ وار تعطیلات کے دوران روازنہ کی بنیاد پر تین گھنٹے کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

‘افغانستان میں امریکی سفارتخانہ ویزاسروس دوبارہ شروع کر رہاہے’

0

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی سفارتخانہ ویزاسروس دوبارہ شروع کر رہاہے ، اس وقت 18ہزار ویزا درخواستیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغان طالبان کی جانب سے تشدد میں اضافہ کیا جارہا ہے، دنیا کسی مسلط کی جانے والی حکومت کو قبول نہیں کرے گی۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کےساتھ شراکت برقرار رکھیں گے افغانستان میں اقتدار میں آنے والوں کو عالمی تعاون درکار ہوگا، انسانی حقوق کی پروا نہ کرنے والوں کو تعاون حاصل نہیں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کیلئے ترکی کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں ، افغانستان میں امریکی سفارتخانہ ویزاسروس دوبارہ شروع کر رہاہے، اسپیشل امیگرنٹ ویزا سروس بھی شروع کی جارہی ہے ، اس وقت 18ہزار ویزا درخواستیں موجود ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی مدد کرنے والوں کی ہم پر خاص ذمہ داری ہے، اسپیشل امیگرینٹس ویزوں کیلئے اور ممالک سےبھی بات چیت جاری ہے،امریکا کیلئے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے والوں کی حفاظت ترجیح ہے۔

طالبعلم بدفعلی کیس: ملزم مفتی عزیز الرحمان کیخلاف چالان تیار

0

لاہور :طالبعلم سے بدفعلی کیس میں ملزم مفتی عزیز الرحمان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا جبکہ عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے واقعے میں ملزم عزیزالرحمان کیخلاف چالان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ چالان میں ملزم عزیز الرحمان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ چالان میں ملزم عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بیٹوں پر مدعی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینےکا الزام ہے جبکہ مدعی صابر شاہ کے پولیس کو بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دے گی۔

یاد رہے یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

اسلام آباد تشدد کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ لڑکےاور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی کاآغاز کر دیا

0

اسلام آباد: مقامی عدالت نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد و برہنہ کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کردی جبکہ متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون اسلام آباد میں لڑکی و لڑکے پر تشدد اور برہنہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو ایف 8کچہری پہنچایا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی اور متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی کا آغاز کر دیا ، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے وکیل حسن جاوید شورش عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا کی ، وکیل شفقت عباسی نے بتایا کہ حافظ عطاالرحمن کی جانب سےمیں وکیل ہوں، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا پہلےدن میں نےاس سےسورہ یٰسین سنی تھی۔.

عدالت نے استفسار کیا ملزمان کاکتنےدن کاجسمانی ریمانڈہوچکا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا ملزمان کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا سے 2 موبائل اور پستول برآمد کیا گیا جبکہ مدعیوں کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 11 لاکھ 25 ہزار وقتا ًفوقتاً مدعیوں سے وصول کیے، ڈھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ، جس میں 12 ملزمان شامل ہیں۔

سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ 375 اے کی نئی دفعات لگائی گئی ہیں ،جن میں عمر قیدیا سزائے موت شامل ہے، ڈھائی گھنٹے کی ویڈیو میں ملزمان نے خاتون کو بے لباس کیااورچھوا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمدپستول کی الگ ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے جبکہ بھتہ وصولی کی دفعہ 384 بھی الگ سے لگائی گئی ہے۔

جس کے بعد عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔

جلاد خاتون نے ماں جیسا مقدس رشتہ داغدار کردیا

0

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر صاحب دل افراد کو رُلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ لاہور کے نواحی علاقے برج اٹاری میں پیش آیا، جہاں سفاک ماں نے معمولی غلطی پر گیارہ سالہ بچی شیزا کو قینچیاں اور گرم استری لگا کر اس کا جسم لہولہان کردیا۔

ماں جیسے لفظ کو داغدار کرنے والی خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد بھی بچی پر زرہ برابر رحم نہ آیا اور اس نے ننھی بچے کے بال تک کاٹ ڈالے، جلاد خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

زخموں سے چور بچی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے، جس میں ننھی شیزا کا کہنا ہے کہ زخموں کے باعث رات بھر نیند نہیں آتی، ماں اب بھی مجھ کر اکثر شدید تشدد کرتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو متاثرہ بچی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، سارہ احمد کا کہنا ہے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے کر علاج معالجہ کروایا جائے گا اور سنگدل ماں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جوہرٹاؤن دھماکے میں شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار

0

لاہور: پولیس نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے پر شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا اور بھتہ وصولی کی رقم بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے پریس کانفرنس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں بینک اکاؤنٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بینک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے، ملزمان نے محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کر کے دھمکایا، اور بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ دہشت گردوں نے استعمال کیا ہے، شہری سے 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا-

حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو انتہائی مہارت سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں، شفیق، حسین، ابوبکر اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان قبل ازیں بھی اسی شہری سے 30 لاکھ روپے وصول کر چکے تھے، ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں بڑھتی کشیدگی، حامد کرزئی نے بڑی پیش گوئی کردی

0

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پیش گوئی کی ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جلد معنی خیز امن مذاکرات بحال ہونے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کا موقع گنوانا نہیں چاہیے، افغان حکومت سے مطالبہ ہے امن کا موقع ضائع نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اقدام کرے اور امن مذاکرات بحال کرے، طالبان کو کہتا ہوں اضلاع پر قبضہ کرنے سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کسی ایک کے ہاتھ میں نہیں ہے، افغانستان میں مسائل کا حل اتحاد اور امن میں ہے، ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہر افغان کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔

امریکا کا افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغان فضائیہ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز،سوپراسٹرائیک ایئرکرافٹ خرید کر دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی کمانڈاب جنرل فرینک مکینزی کریں گے، جنرل ملر افغانستان سے واپس امریکا روانہ ہوچکے ہیں۔

پختونخواہ میں بارشیں: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

0

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ رات سے جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کچھ گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ رات سے جاری بارشوں پر رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں سے مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 1 زخمی ہوا۔ مانسہرہ میں دیوار گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مانسہرہ اور تورغر میں بھی 1، 1 گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پختونخواہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

پالتو جانور مارنے کا معاملہ، خونی تنازعے میں تبدیل

0

مردان: صوبہ کے پی میں عدم برداشت کا بدترین واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں پالتو جانور کے تنازعے پر دو قیمتی زندگیوں کا خاتمہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے کٹی گڑھے میں پالتو کتا مارنے کے تنازعے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جھگڑے کے متعلق بتایا کہ ایک فریق کے پالتو کتے نے دوسرے فریق کے پرندوں کا مار ڈالا تھا، جس پر مخالف طیش میں آگیا اور اس نے کتے کو مار ڈالا۔

کتے کے مالک کو جب اس واقعے کا علم ہوا تو اس نے پالتو جانور کو مارنے والے افراد کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔