ہوم بلاگ صفحہ 11513

پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی جعلی خاتون صحافی کیخلاف مقدمہ درج

0

کراچی : جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ اعوان کی جانب سے بھتہ طلبی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے سرسید تھانے میں جعلی صحافی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کی مدعیت میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام نے مقدمے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق مذکورہ خاتون نے فون کرکے10ہزار روپے بھتہ طلب کیا۔

بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں، ملزمہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروا دوں گی۔

مدعی اہلکار کے مطابق ثانیہ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے، ثانیہ نے کہا کہ آپس میں مل کرتم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ اعوان نے دھمکی دی کہ اگر رقم فراہم نہ کی تو تم لوگوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرتی رہوں گی۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر کے بعد پولیس کا ثانیہ اعوان کے گھرچھاپہ مارا گیا تاہم ملزمہ ثانیہ اپنے شوہر شاہ رخ کے ہمراہ گھر سے فرارہوگئی، پولیس کی جانب سےملزمہ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

0

پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔

صوبائی وزیرضیااللہ بنگنش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ضیااللہ بنگش نے مزید کہا ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانےوالےعناصرکےخلاف ہیں، ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہیے۔

یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار تعاون نہیں کرتے تب تک ایپلی کیشن بند رکھیں۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے مزید کہا ٹک ٹاک پرجوویڈیوزاپ لوڈہوتی ہیں وہ ہمارےمعاشرے کوقبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اور زیادہ نوجوان متاثرہورہےہیں، ٹک ٹاک سےمتعلق جورپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔

دانتوں کے درد اور حساسیت سے نجات کا آزمودہ طریقہ

0
دانت

صاف، صحت مند اور چمکتے دانت نہ صرف خوش ذوقی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ انسانی نفیسات پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ دانت کے درد میں وہ تڑپ پوشیدہ ہے کہ دردِ دل، دردِ گردہ، دردِ جگر تو اس کے مقابلہ میں ’’عین راحت‘‘ ہیں اسی لیے وہ دندان ساز سے رجوع کرنے کے بجائے گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کردیتے ہیں۔

اورل ہیلتھ (دانتوں کی صحت کا عالمی دن) 20 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد دانتوں کی صحت سے متعلق عوام میں آگاہی و شعور بیدار کرنا ہے۔

اکثر افراد کو کھانے پینے کے دوران دانوں اور مسوڑوں میں تکلیف اور حساسیت کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ترش اور میٹھی غذاوٗں کا استعمال دانتوں کےلیے نقصان دہ ہے اور منہ یا دانتوں کی خرابی سے جنم لینے والی بیماریاں سنگین مسائل کی صورت اختیار کرجاتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر دندان ساز ( ڈینٹسٹ ) ڈاکٹر فاطمہ خٹک نے بتایا کہ دانتوں کا کوئی بھی مسئلہ ہو، اس کا علاج ممکن ہے لیکن لوگ لاشعوری کی وجہ سے ڈینٹسٹ سے صرف اس وقت رجوع کرتے ہیں جب ان کے دانتوں یا مسوڑوں میں درد ہو۔

دوسری جانب مغربی ممالک کے لوگ سال میں چار مرتبہ اپنے دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں تاکہ ان کے دانتوں کی صحت بہتر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو چاہیے کہ وہ دانتوں کی حفاظت کیلیے سائنسدانوں اور ماہر دندان سازوں کی مدد سے تیار کیے گئے معیاری ٹوتھ پیسٹ  کا استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دانتوں کی دو تہہ ہوتی ہیں بیرونی تہہ سخت ہوتی ہے جب کہ اندرونی تہہ ملائم ہوتی ہے جس میں چھوٹی چھوٹی ٹیوبز ہوتی ہیں، جو حساسیت کو تیسرے حصے نرو تک پہنچاتی ہے۔

 معیاری ٹوتھ پیسٹ کے روزانہ استعمال سے بیرونی تہہ کی مرمت ہوتی ہے اور داتنوں کی صحت بہتری آتی ہے۔  ٹوتھ پیسٹ کو 12 سال سے زائد عمر کے بچے اور افراد استعمال کرسکتے ہیں اور اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے 1 ہزار ڈالر کمانے کا سنہری موقع

0

فلمیں دیکھنے کے شائقین کسی خاص کردار سے بے حد متاثر ہوتے ہیں اور اس کی تمام فلمیں دیکھ ڈالتے ہیں، ایسے ہی جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے ایک انوکھی آفر پیش کی گئی ہے۔

ایک غیر ملکی کلچر ویب سائٹ نے ایک انوکھی ملازمت کی پیشکش کی ہے جس میں جیمز بانڈ سیریز کی تمام فلمیں دیکھنے والے شخص کو 1 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز کو سیلی بریٹ کرنے کے لیے اس ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو اس سیریز کی تمام 24 فلمیں ایک ساتھ دیکھ لے۔

ان فلموں میں سنہ 1962 میں ریلیز ہونے والی سیریز کی پہلی فلم ڈاکٹر نو سے لے کر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی آخری فلم اسپیکٹر تک تمام فلمیں شامل ہیں۔ اس ملازمت کی شرط ہے کہ تمام فلمیں 30 ستمبر کو نئی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے تک دیکھنا ہوگا۔

اس ملازمت کے لیے منتخب کردہ امیدوار کو 1 ہزار ڈالر (1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی نقد رقم، 100 ڈالرز کا امیزون گفٹ کارڈ اور 50 ڈالر کا ایک اور گفٹ کارڈ دیا جائے گا جس سے 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس سیریز کی نئی فلم دیکھی جاسکے گی۔

منتخب کردہ امیدوار کو تمام 24 فلمیں 30 روز کے اندر دیکھنی ہوں گی اور اس دوران ایک ورک شیٹ کو بھی پر کرتے رہنا ہوگا، ملازمت کی درخواست دینے کے لیے آن لائن فارم میں پوچھا گیا ہے کہ درخواست دینے والے کے اندر کیا چیز ہے جو اسے جیمز بانڈ کا خاص مداح بناتی ہے۔

ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کی ریلیز میں تاخیر سے اس کے مداح بہت مایوس ہوئے ہیں، اب اس سرگرمی کا انعقاد اس لیے کیا جارہا ہے کہ وبا کے اس مشکل وقت میں جیمز بانڈ کے مداحوں کو نئی فلم ریلیز ہونے تک مصروف رکھا جائے اور ان کا دھیان بٹایا جاسکے۔

فیس بک کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

0

پشاور : فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کےدفاترپاکستان لانے کی کوششیں جاری ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

رابطے میں فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنےپراتفاق ہوا۔

ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتربھی قائم کیے جائیں گے۔

ورلڈکپ 1992: کپتان نے کیا ٹاسک دیا تھا؟ جانئے فائنل کے ہیرو وسیم اکرم کی زبانی

0

کراچی: انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ فائنل میں کپتان عمران خان نے وسیم اکرم کو کیا ٹاسک دیا تھا؟ کراچی کنگز کے صدر نے تاریخی فتح سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے  کوچ اور سوئنگ کے سلطان نے اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ   سے خصوصی گفتگو کی اور بانوے کے ورلڈ کپ سے متعلق وہ حقائق بیان کئے جو کہ آج تک شائقین کرکٹ سے پوشیدہ رہے۔

خصوصی گفتگو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ فائنل سے ایک رات قبل خوشی سے نیند نہیں آرہی تھی، فائنل میں ہمارا مقابلہ دنیا کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ سےتھا، فتح کے ٹریک پر آنے کے بعد عمران خان نے ہمارے ذہنوں میں نقش کردیا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔ 

وسیم اکرم نے بتایا کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کےبعد یقین تھا کہ ورلڈ چیمپین بن جائیں گے، ڈریسنگ روم میں عمران خان کھلاڑیوں سے کہتے رہتے تھے کہ ہمت نہ ہارو ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔

خصوصی گفتگو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ 249 رنز کا ٹارگٹ دینے کے بعد بولنگ کی باری آئی، عمران خان نے میرے ہاتھ میں بال تھمائی اور کہا کہ پورا زور لگاؤ اور دو وکٹیں لیکر دو، اس روز بال ریورس ہورہاتھا مجھےیقین تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کردونگا۔

کراچی کنگز کے صدر نے بانوے کا ورلڈکپ جیتنے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑادن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتےتو پاکستان پہنچ کر اندازہ ہوا کہ ورلڈ چیمپن بنے ہیں، عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

وسیم اکرم نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان ایماندار ہمت والے وزیر اعظم ہیں، عمران خان اللہ کے سوا کسی سےنہیں دڑتے، ہمیں عمران خان کوسپورٹ کرناہوگا وہ ضرورکامیاب ہوں گے اور پاکستان کو دنیا کی سب سےبڑی سپرپاوربنائیں گے۔

واضح رہے کہ بانوے ورلڈ کپ کے ہیرو وسیم اکرم نے فائنل میں انگلینڈ کے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی تھی، وسیم اکرم کو 33 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

 

مریم نواز کی نیب میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

0

لاہور: مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی نیب میں پیشی سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، مریم نواز ریلی کی صورت میں نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی پر مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے نیب آفس کیلئے روانہ ہوں گی، اس سلسلے میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کو ذمہ داریاں دے دی گئیں اور ہر رکن قومی وصوبائی اسمبلی کو 200 کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز ریلی کی صورت میں نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی، ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے، مسلم ٹاؤن موڑ پر بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔

ن لیگی ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازبھی مریم کے ہمراہ ریلی کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کل صبح 9بجے پی ڈی ایم قائدین نیب آفس روانہ ہوں گے، تمام کارکنان کل ظلم وجبر کےخلاف مریم نواز کے ساتھ ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہیں،پی ڈی ایم کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت عوام کا مینڈیٹ قبول کرو، پی ڈی ایم مریم نواز سے اظہاریکجہتی کیلئے نیب آفس کےباہر جاناچاہتی ہے، ہم صرف پرامن آواز اٹھانے نیب آفس جائیں گے۔

کرونا کی خاموش نشانیوں کا سراغ لگانے والی مشین تیار

0

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے کرونا کی خاموش علامات کا پتہ چلانے کےلیے ایسی ڈیوائسز تیار کی ہے جو وائرس کی چھپی نشانیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے سدباب کےلیے دنیا کی بڑی بڑی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور کچھ ممالک نے ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔

اس کے باوجود وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی، جس کی اصل وجہ کرونا کی نشانیاں نمودار نہ ہونا ہے، بہت سے ایسے کرونا مریض ہیں جن میں نشانیاں ہی نمودار نہیں ہوتی اور جب کرونا کے مثبت آنے کا پتہ چلتا ہے بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے کرونا کی خاموش نشانیوں کا سراغ لگانے کےلیے اے آی ٹیکنالوجی پر مبنی ایسی ڈیوائس کی منظوری دی ہے، یہ وائرس کی چھپی نشانیوں کی نشاندہی مختلف رنگوں کی روشنی کے ذریعے کرتی ہے۔

ٹائیگر ٹیک کووڈ پلس مانیٹر نامی یہ ڈیوائس آرم بینڈ کی طرح ہے جس میں لائٹ سنسرز اور ایک چھوٹے کمپیوٹر پراسیسر موجود ہیں جو وائرس کی مختلف نشانیوں پر نظر رکھتا ہے۔

یہ ڈیوائس بازو پر باندھی جاتی ہے جس میں لگے سنسرز خون کی روانی سے نبض کے سگنلز اکٹھے کرکے معلومات کو جمع کرکے مشین لرننگ ماڈل سے گزارتا ہے، جس کی مدد سے مشین مختلف رنگوں کی روشنی کی صورت میں نشانیاں بتاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مشین ایسے مریضوں کےلیے تیار کی گئی ہے جن میں کرونا کی نشانیاں ظاہر نہیں ہوتی۔

اس آرم بینڈ کی آزمائش ہسپتالوں اور اسکولوں میں کی گئی تھی اور ہر جگہ ملتے جلتے نتائج سامنے آئے تھے۔

ہسپتالوں میں اس ڈیوائس نے کووڈ 19 کی نشانیوں کو 98.6 فیصد تک درست شناخت کیا تھا جبکہ اسکولوں میں یہ شرح 94.5 فیصد رہی تھی۔

3 سال قبل اغوا شدہ بچہ والدین کو واپس مل گیا

0

نئی دہلی: بھارت میں 3 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا جس پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے، پولیس نے بچے اغوا اور فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 3 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا، گنیش سنہ 2018 میں گھر کے سامنے سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسے 3 مجرمان کے گروپ نے اغوا کیا تھا اور بعد ازاں حیدر آباد میں ایک خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا تھا۔

3 سال بعد چند روز قبل مجرموں نے گنیش کے اہلخانہ کو فون کیا اور بتایا کہ وہ زندہ اور صحیح سلامت موجود ہے، اہلخانہ نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔

بعد ازاں پولیس نے حیدر آباد کے مذکورہ علاقے میں تفتیش کرتے ہوئے گنیش کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس نے پہلے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا جو میاں بیوی تھے۔

پولیس کو اس گروپ کے مزید ارکان کی تلاش ہے جو منظم طور پر بچے اغوا کر کے انہیں فروخت کرنے کا مکروہ دھندا کرتے ہیں۔

سعودی اقامہ ہولڈرز کے لیے خوشخبری

0

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی اب آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ سے بھی ڈیجیٹل اقامہ حاصل کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر بھی عنقریب ڈیجیٹل اقامے کا اجرا یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف ابشر ایپ پر تھی لیکن اس کا دائرہ اب مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ اور ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت توکلنا پر ڈیجیٹل اقامے کا اجرا ہوگا، توکلنا پر ڈیجیٹل اقامہ سرکاری دستاویز شمار کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل اقامہ دکھانے کے بعد کارڈ بھی شُو کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

‘سعودی اقامہ ایکسپائر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!’

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کسی بھی سرکاری ادارے یا چوکی پر اسے تسلیم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت میں منصوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔ حکومت اس سے قبل متعدد آن لائن سہولیات فراہم کرچکی ہے۔