26.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 11768

کتوں اور گھوڑوں کے لیے پنشن کی منظوری

0

وارسا: پولینڈ میں سرکاری خدمات انجام دے کر ریٹائر ہونے والے کتوں اور گھوڑوں کو پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پنشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سر انجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جن جانوروں نے ہماری کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں مدد کی انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 12 سو کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے، وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجیئم شیفرڈ کی 10 فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کا علاج ان کے مالک کو بہت مہنگا پڑتا ہے جس کے لیے یہ پنشن بہت اہم کردار کرے گی، وزیر نے مزید بتایا کہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پنشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔

شاپنگ مالز بند کردئیے جائیں گے! سعودی حکام نے خبردار کردیا، وجہ کیا بنی؟

0

ریاض : سعودی وزارت تجارت نے کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر شاپنگ مالز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ریاست بھر میں کرونا قوانین نافذ العمل ہیں جس کے تحت تجارتی مراکز و دیگر جگہوں پر سماجی دوری برقرار رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہے اور تجارتی مراکز میں خاص تعداد میں صارفین کو بلانے کی اجازت ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ شاپنگ مالز کی انتظامیہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ تعداد زیادہ افراد کو مالز میں آنے کی اجازت دے رہی ہیں جس کی وجہ سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ناممکن ہے۔

اگر مالز نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو مالز کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت نے تجارتی مالز اور شاپنگ سینٹرز کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے وہاں صارفین کی تعداد مقرر کر رکھی ہے جس سے زیادہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

2023 میں وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

0
منظور وسان

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے اور عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور پی ڈی ایم کو ایم آر ڈی کہہ دیا۔

منظور وسان نے سیاسی حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے اور بلاول 2023 کے وزیر اعظم ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کیا پی پی ہی اپوزیشن کی سلیکٹیڈ ہے؟ جس پر پی پی رہنما نے جواب دیا کہ اس بات پر نہ جائیں سلیکٹیڈ سلیکٹڈ، ہر دفعہ کوئی نہ کوئی تو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں منظور وسان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں 4 مئی تک توسیع کردی تھی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، انکوائری بند کرنے کی سفارش ہیڈ کوارٹر ارسال کردی اور جواب کا انتظار ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیب حکام کو جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

‘ماسک کے بغیر نظر آنے والوں کو دو ڈنڈے مارے جائیں’

0

اسلام آباد :کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہےاور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے مزید کہا حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہے ، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوااورپنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہونے لگا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید چار ہزار پانچ سو پچیس کیسز رپورٹ اور اکتالیس مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا کے خطرناک وار، مریضوں کیلئے وارڈز میں گنجائش ختم

0

اسلام آباد: عالمی وبا کی تازہ لہر کے باعث وفاقی سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑنے لگے ہیں۔

ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر جبار بھٹو کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے وارڈز میں گنجائش ختم ہورہی ہے، پولی کلینک میں مریضوں کیلئے ایک اور آئیسولیشن وارڈ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید37بیڈ بھی مختص کیے، کورونا کی 3لہروں میں370 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوچکے ہیں۔ 100ڈاکٹرز، 120نرسز اور 150پیرامیڈکس پازیٹو آئے۔

ڈاکٹرجباربھٹو کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں42ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ 72نرسز اور 68پیرامیڈکس وبا کا شکار ہوئے، کورونا کے تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کرونا کی تیسری لہر خطرناک، اسپتالوں‌ میں‌ گنجائش ختم، ملک بند نہیں‌ کرسکتے، عمران خان

ادھر ترجمان پمزڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایا کہ پمزاسپتال میں کورونا کے 123 مریض زیرعلاج ہیں، مریضوں کیلئے163 بیڈزمختص ہیں، زیرعلاج13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناآئیسولیشن وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے، کورونا مریضوں کیلئے مزید وارڈز تیار کیے جارہے ہیں، مریضوں کے لیے مزید200 بیڈز مختص ہوں گے۔

ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی

0

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہرکے وار تیزی سے جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد رہی ، پنجاب کے 14 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ، ملتان 12 ، فیصل آباد میں 15، گوجرانوالہ میں 10 فیصد جبکہ منڈی بہاالدین میں شرح 10 اور گجرات میں 7 فیصد ہے۔

عدادو شمار کے مطابق لاہور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد، اوکاڑہ میں 9 فیصد ، راولپنڈی میں 15 فیصد ، رحیم یار خان میں 9 فیصد رہی جبکہ سرگودھا، سیالکوٹ میں شرح 12 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا پشاور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد، سوات میں 23 فیصد ، نوشہرہ میں 19، لوئر دیر میں 8 فیصد ، مالاکنڈ میں 12 ،صوابی میں 12 فیصد ہے۔

اسی طرح آزادکشمیر کے 3 اضلاع مظفر آباد، میرپور، کوٹلی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد رہی۔

اسلام آباد میں کورونا بے قابو، مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

0

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں کورونا بے قابو ہوگیا اور مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک دن میں 856 کورونا کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 15.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 856کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار 460 کیسز اور 561 اموات ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیا نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2مریض جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کیلئے مختص 64 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعدد علاقوں میں اسمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

جی نائن 2، جی ٹین 3، جی ٹین 2، جی الیون 2، جی الیون 1 اور آئی ایٹ 3 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ ڈی ایچ اے ٹو، سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، بہارہ کہو اور بنی گالہ میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 4 ہزار سے زایئد کیسز رپورٹ ہوئے اور 41 مریضوں کا انتقال ہوا۔

روس کرونا وبا سے نجات پانے والا ہے، صدر پیوتن کا دعویٰ

0

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوتن نے گرمیوں کے اختتام تک روس سے وائرس کے خاتمے کی امید ظاہر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا نے چین سے اپنے پھیلاؤ کا آغاز کیا اور ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، جس سے لڑتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا لیکن وبا کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا لیکن روس نے رواں گرمیوں کے آخر تک وبا کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

روسی صدر مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ گرمیوں کے اختتام تک روسی شہریوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی (اینٹی باڈیز) حاصل کرلے گی۔

روسی صدر نے کہا کہ ماہرین طب کہتے ہیں کہ جب کسی ملک کی تقریبا 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین لگوالی جائے تو آبادی اس وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی حاصل کر لیتی ہے اور وائرس اس جگہ بیکار ہو جاتا ہے۔

خلیجی ملک جانے کیلئے مسافروں کو اس اہم ہدایت پر عمل کرنا ہوگا

0

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت جانے کے لیے میڈیکل یوٹیلیٹی نیٹ ورک ایکریڈیٹر(ایم یو این اے) میں شامل ممالک کے کورونا ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم یو این اے سسٹم میں کویت نے مختلف ممالک کو شامل کیا ہے جہاں کی کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ(پی سی آر) کویت میں داخلے کے لیے منظور سمجھی جائے گی۔

مذکورہ ممالک کی کسی بھی لیبارٹری کا PCR ٹیسٹ قابل قبول ہوگا۔ کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ نئے سرکلر میں کسی خاص کورونا لیبارٹری کا نام درج نہیں کیا گیا ہے لہذا ایم یو این اے سسٹم میں جو ممالک اور شہر آتے ہیں وہاں کی لیبارٹری کی رپورٹس منظوری کرلی جائیں گی۔

کویت مسافر ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر بھی کسی تسلیم شدہ لیبارٹری کا ذکر نہیں ہے۔

کورونا ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کا معیار اور ملکی تسلیم شدہ ہے یا نہیں اس کا خیال رکھیں۔ سسٹم میں درج شدہ ممالک کے شہروں کی کسی بھی لیبارٹری سے PCR سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت، 8 بڑے شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری

0

 اسلام آباد : ایف آئی اے نے شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے  8 بڑے شوگرملز  مالکان  کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے اور تما م ریکارڈ ساتھ لانے کا  بھی حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے شوگر ملزانتظامیہ کو 31مارچ سے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، نوٹس میں شوگرملز کو یکم نومبر 2020 سے سٹہ مافیا کے ذریعے فروخت اسٹاک کا ریکارڈ اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ شوگر فروخت کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگرملز کو تمام کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس ، بےنامی اکاؤنٹس کی فہرست سمیت یکم نومبر 2020 سے تمام ٹی ٹیز کی تفصیل ہمراہ لانے کا حکم بھی دیا تاہم عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کو 31مارچ ، رمضان شوگرمل(حمزہ شہباز) کو 2اپریل ، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل (جہانگیرترین) کو 2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آروائی کےشوگر گروپ(مونس الہٰی) کو یکم اپریل ، المعیزشوگرمل(نعمان شمیم خان) کو 5اپریل ، مدینہ شوگرمل(میاں رشید،میاں حنیف ) کو 7اپریل ، حمزہ شوگر مل (میاں طیب) کو 8 اپریل اور تاندلیانوالا شو گر مل (ہمایوں اختر) کو 12 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

گذشتہ روز ایف آئی اے نے مکمل چھان بین کے بعد چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

شریف ، شمیم، کنجوانی گروپ کے اسلم بھلّی کو 30 مارچ کو مکمل دستاویزات کے ساتھ طلب کیا گیا جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے ملک عباد کو بھی تیس مارچ کا بلاوا بھیجا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جےڈی ڈبلیو کے ملک ماجد ، مستنصر گوگی اور رمضان و العربیہ شوگر گروپ کو اکتیس مارچ کو طلب کیا جبکہ شیخ عامر ،چوہدری شوگر گروپ کو یکم اپریل ،آر وائی کے شوگر گروپ کے اسد بھایا کو دو اپریل کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا تھا۔